Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

نجم کاکوی

1919 | کراچی, پاکستان

اردو اور انگریزی زبان کے ادیب و شاعر اور کراچی یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار

اردو اور انگریزی زبان کے ادیب و شاعر اور کراچی یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار

نجم کاکوی کا تعارف

تخلص : 'نجم'

اصلی نام : محمد نجم الدین

پیدائش :کاکو, بہار

وفات : سندھ, پاکستان

سید محمد نجم الدین اکتوبر 1919ء کو کاکو ضلع جہان آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جو ایک زمانے تک علم و ادب کا گہوارہ بنا رہا۔ نجم کاکوی نے پٹنہ یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور پھر شعرو سخن کی طرف مائل ہوئے۔ مختلف موضوعات پر مختلف مضامین لکھے۔ ادبی اور سیاسی مضامین بھی بکثرت لکھے جس سے نجم کو ایک خاص شہرت ملی اور 1947ء میں سندھ یونیورسٹی کے قیام کے فوراً بعد وہ اس سے منسلک ہوگئے اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔ 1951ء میں جب کراچی یونیورسیٹی قائم ہوئی تو پاکستان کے ایم یونیورسٹی کے آپ ڈپٹی رجسٹرار مقرر کئے گئے۔ وقتا فوقتاً آپ اس یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ عہدے بھی سنبھالتے رہے اور بالاخر 1969ء میں کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار ہوئے۔ نجم کاکوی اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان بھی اچھی جانتے تھے۔ انگریزی میں ان کے مضامین بھی شائع ہوئے ہیں جو اہمیت کےحامل ہیں۔ ان کا شعری سرمایہ منتشر ہے اور مختلف شماروں کی زینت ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے