نقوی مصطفیٰ آبادی کا تعارف
آپ سید مصحف حسین مچھو میاں کے سب سے چھوٹے فرزند تھے، 1918ء میں قصبہ مصطفیٰ آباد میں پیدا ہوئے اور عرفِ عام میں "سید میاں" کے نام سے مشہور ہوئے، ابھی کم سنی ہی میں تعلیم کے حصول کے لیے وطن چھوڑ کر الہ آباد کا رخ کیا، آپ کے والد مصطفیٰ آباد کے تعلقہ دار تھے، 1941ء میں آپ نے تدریس کے پیشے سے وابستگی اختیار کی، فنِ سخن میں آپ نے امتیاز علی خاں عرشی سے اصلاح لی، آپ نے تقریباً انتیس برس رام پور میں قیام کیا، آپ کو مرتے دم تک شعر و شاعری سے گہرا شغف رہا، آپ کے تین شعری مجموعے چمن جاگے، باغِ تازہ اور نغمۂ روح افزا کے نام سے شائع ہوچکے ہیں، 17 رمضان 1409ھ مطابق 24 اپریل 1989ء کو آپ کا انتقال لکھنؤ میں ہوا۔