نسیم مصطفیٰ آبادی کا تعارف
سید محمد ابراہیم نسیم جو عرفِ عام میں ابن میاں کے نام سے معروف تھے، آپ سعد عطا حسین کے صاحبزادے تھے، آپ کی ولادت 1909ء میں رائے بریلی کے قصبہ مصطفیٰ آباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم مصطفیٰ آباد ہی میں حاصل کی، بعد ازاں پولیس کے محکمے میں ملازمت اختیار کی، ملازمت کے سلسلے میں پہلے کانپور اور پھر الہ آباد منتقل ہو گئے، 1946ء میں انہوں نے ملازمت سے استعفا دے دیا اور مستقل طور پر الہ آباد میں سکونت اختیار کر لی، 1984ء میں الہ آباد ہی میں ان کا انتقال ہوا، وہ ایک اچھے شاعر تھے اور نسیم تخلص کرتے تھے۔