ناصر علی سرہندی کا تعارف
آپ کا لقب صائبِ ثانی اور تخلص علی تھا، گیارہویں صدی ہجری میں ہندوستان کے مشہور فارسی شاعر تھے، آپ کی ولادت 1048 ہجری میں سرہند میں ہوئی، تصوف کی طرف مائل ہوئے، دکن سے دہلی آئے اور درویشانہ زندگی گزاری، آپ نے قصیدہ، غزل، مثنوی اور رباعی جیسی اصناف میں طبع آزمائی کی ہے۔