Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

نشاط بسوانی

1903 | سیتا پور, بھارت

سیتاپور کے کائستھ شاعر تھے، جگر بسوانی کے شاگرد اور شباب کاکوروی سے اصلاح یافتہ، جن کا متنوع شعری سرمایہ نعت، غزل، رباعی، قطعہ اور نظم پر مشتمل تھا۔

سیتاپور کے کائستھ شاعر تھے، جگر بسوانی کے شاگرد اور شباب کاکوروی سے اصلاح یافتہ، جن کا متنوع شعری سرمایہ نعت، غزل، رباعی، قطعہ اور نظم پر مشتمل تھا۔

نشاط بسوانی کا تعارف

تخلص : 'نشاط'

اصلی نام : بخت بہادر

پیدائش :بجنور, اتر پردیش

نام بخت بہادر تخلص نشاط قصبہ بسواں، سیتا پور کے رہنے والے تھے، ان کی پیدائش کے بارے میں روایات مختلف ہیں، بعض کے مطابق وہ 1903ء میں اور بعض کے نزدیک 1906ء میں منشی سوامی دیال سریواستو کے گھر پیدا ہوئے، ان کے بزرگوں کا وطن بجنور تھا، نشاط ایک ایسے کائستھ خاندان سے تعلق رکھتے تھے جس میں شعر و ادب کا ذوق موجود تھا اور خود بھی کم عمری ہی سے سخن فہمی اور شعر گوئی کی طرف مائل ہوگئے تھے، ان کے ماموں سیماب قطب نگری بھی اچھے شاعر تھے، جگر بسوانی سے شرفِ تلمذ حاصل کیا اور کبھی کبھار بندرا پرشاد شباب کاکوروی سے بھی اصلاح لیتے رہے، نشاط اچھی غزلیں کہتے تھے، تاہم ان کا شعری سرمایہ صرف غزل تک محدود نہ تھا، انہوں نے سخن کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی، ان کا شعری اثاثہ نعت، غزل، رباعی، قطعہ اور نظم وغیرہ پر مشتمل تھا، 1983ء میں لکھیم پور میں انتقال ہوا اور اپنے پیچھے متنوع شعری سرمایہ چھوڑ گئے۔

موضوعات

Recitation

بولیے