Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

رادھا کرشن آزادؔ

1938 | ہریانہ, بھارت

ادو، مظفرگڑھ کے شاعر، ادیب اور اردو کے فروغ کے فعال کارکن تھے، جنہوں نے جے رام داس ’’فلک‘‘ اور آتش بہاولپوری سے اصلاحِ سخن لی اور نعتیہ شاعری میں محبت و عقیدت کو سادہ و مؤثر انداز میں پیش کیا۔

ادو، مظفرگڑھ کے شاعر، ادیب اور اردو کے فروغ کے فعال کارکن تھے، جنہوں نے جے رام داس ’’فلک‘‘ اور آتش بہاولپوری سے اصلاحِ سخن لی اور نعتیہ شاعری میں محبت و عقیدت کو سادہ و مؤثر انداز میں پیش کیا۔

رادھا کرشن آزادؔ کا تعارف

تخلص : 'آزاد'

اصلی نام : رادھا کرشن

پیدائش : 16 Oct 1938 | مظفر گڑھ, پنجاب

رشتہ داروں : آتش بہاولپوری (مرشد)

آزاد سونی پتی کی پیدائش 16 اکتوبر کو مظفرگڑھ کے شہر کوٹ ادو میں ہوئی، وہ سندرداس گروور کے فرزند تھے، انہوں نے باقاعدہ تعلیم کے ساتھ ادیب فاضل کی سند حاصل کی اور بعد ازاں گریجویشن مکمل کیا، تعلیم سے فراغت کے بعد عملی زندگی کا آغاز ملازمت سے کیا، تقسیمِ ہند کے نتیجے میں انہیں اپنے آبائی وطن سے ہجرت کرنا پڑی، جس کے بعد انہوں نے ہریانہ کے شہر سونی پت کو اپنی مستقل جائے سکونت بنایا، نئی سرزمین میں بھی انہوں نے نہ صرف اپنی عملی زندگی کو استحکام بخشا بلکہ ادبی سرگرمیوں کو بھی پوری دلجمعی کے ساتھ جاری رکھا، شاعری ان کی فطرت کا جزو تھی اور شعر و سخن سے انہیں قلبی لگاؤ حاصل تھا، فنِ شاعری میں ابتدا میں انہوں نے جے رام داس "فلک" سے اصلاحِ سخن لی بعد ازاں وہ آتش بہاولپوری سے بھی اپنے کلام پر مشورۂ سخن کرتے رہے، ان دونوں اساتذۂ فن کی رہنمائی نے ان کی شعری صلاحیتوں کو مزید نکھارا اور ان کے کلام میں فنی وقار پیدا کیا، آزاد سونی پتی صرف شاعر ہی نہ تھے بلکہ اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے عملی میدان میں بھی سرگرم رہے، وہ انجمن ترقیِ اردو (ہند) کی ہریانہ شاخ کے رکن رہے، جبکہ ضلع سونی پت کی شاخ میں معتمدِ عمومی کی حیثیت سے نہایت خلوص اور دل جمعی کے ساتھ خدمات انجام دیں، ان کے نعتیہ کلام میں حضرت محمد رسول اللہ سے والہانہ محبت، خلوصِ عقیدت اور سادہ مگر مؤثر شعری اسلوب نمایاں نظر آتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے