Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

راغب بدایونی

1887 - 1948 | بدایوں, بھارت

اہلِ بیت کی شان میں پُراثر قصائد کہنے والے صاحبِ فن شاعر۔

اہلِ بیت کی شان میں پُراثر قصائد کہنے والے صاحبِ فن شاعر۔

راغب بدایونی کا تعارف

تخلص : 'راغب'

اصلی نام : محمد یعقوب بخش

پیدائش :بدایوں, اتر پردیش

وفات : 21 Feb 1948 | اتر پردیش, بھارت

یعقوب بخش ولد غوث بخش، بدایوں کے محلہ سوتھا کے معزز صدیقی شیخ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے خاندان کے چشم و چراغ شمار کیے جاتے تھے، آپ کی ولادت 2 ربیع الاول 1305ھ مطابق 28 نومبر 1807ء کو بدایوں میں ہوئی، ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے درسِ نظامی کی تکمیل کی، آپ کے اساتذہ میں مولانا رفاقت اللہ، سید یونس علی، مولانا محب احمد اور مولانا عبدالمقتدر بدایونی جیسے جید علما شامل تھے، جن کی علمی صحبت نے آپ کے ذوقِ علم کو جلا بخشی، روحانی اعتبار سے آپ سلسلۂ قادریہ سے وابستہ تھے اور مولانا عبدالقادر بدایونی اور ان کے فرزند مولانا عبدالمقتدر بدایونی کے دستِ حق پرست پر بیعت کا شرف رکھتے تھے، اس تعلق نے آپ کی شخصیت میں روحانیت اور وقار کو مزید نکھار دیا، آپ کو فارسی اور اردو زبان و ادب پر غیر معمولی عبور حاصل تھا اور سنسکرت سے بھی بقدرِ ضرورت واقفیت رکھتے تھے جو آپ کے وسیع مطالعہ اور علمی وسعت کا غماز ہے، شاعری کا آغاز آپ نے زمانۂ طالب علمی ہی میں کر دیا تھا، ابتدا میں جلال لکھنوی اور ان کے صاحبزادے کمال لکھنوی سے اصلاحِ سخن حاصل کی، بعد ازاں شوق قدوائی کے حلقۂ تلامذہ میں شامل ہوگئے جہاں ان کے فن کو مزید نکھار حاصل ہوا۔
یعقوب بخش تینوں زبانوں عربی، فارسی اور اردو میں شعر کہنے کی قدرت رکھتے تھے، اگرچہ ان کا فارسی کلام محفوظ نہ رہ سکا، تاہم عربی اور اردو کلام مختلف گلدستوں اور کلیات میں محفوظ ہے جو ان کے شعری کمال کا ثبوت پیش کرتا ہے، انہوں نے کوئی مستقل علمی تصنیف نہیں چھوڑی، تاہم ان کی ادبی خدمات اور شعری سرمایہ اپنی جگہ ایک گراں قدر اثاثہ ہے، آپ کے علمی و ادبی روابط اپنے عہد کے ممتاز اہلِ قلم سے تھے جن میں حبیب الرحمٰن شاستری، سید سلیمان ندوی، ضیا احمد اور الطاف بریلوی کے نام قابلِ ذکر ہیں، یہ روابط ان کے علمی مقام اور ادبی وقار کی روشن دلیل ہیں، 21 فروری 1948ء کو آپ نے علی گڑھ میں وفات پائی اور اپنے پیچھے ایک علمی و ادبی ورثہ چھوڑ گئے، آپ کو نعت گوئی سے خصوصی شغف تھا اور اہلِ بیتِ اطہار کی شان میں متعدد قصائد کہے جن میں عقیدت، محبت اور فنی پختگی کی دل آویز آمیزش ملتی ہے۔ 

موضوعات

Recitation

بولیے