رگھونندن کشور کا تعارف
رگھونندن کشور 2 جون 1894 کو رامپور کے محلہ کوچہ پرمیشوری داس میں پیدا ہوئے، والد کا نام لالہ شری برج کشوری تھا، فارسی اور اردو کی تعلیم مولانا غیاث الدین مصنف غیاث اللغات کے چھوٹے بھائی سے حاصل کی پھر بی اے ایل ایل بی کیا اور ریاست رامپور کی عدالت میں پیشہ وکالت اختیار کیا جس میں ترقی کی اور نام کمایا، ریاست کے ڈی جی سی اور وزیر قانون بنے فراخ دل اور وسیع خیالات کے انسان تھے، گنگا جمنی تہذیب کے نمائندہ تھے، زودگو اور قادرالکلام شاعر تھے، اردو اور فارسی دونوں زبان میں شعر کہتے تھے لیکن بےنیاز طبیعت کی وجہ سے کلام کو محفوظ نہ رکھ سکے۔