Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Rasheed Khairabadi's Photo'

رشید خیرآبادی

1936 - 2015 | خیرآباد, بھارت

رشید خیرآبادی کا تعارف

تخلص : 'رشید'

اصلی نام : رشید احمد صدیقی

پیدائش :خیرآباد, اتر پردیش

وفات : 08 Sep 2015 | اتر پردیش, بھارت

آپ کا پورا نام رشید احمد صدیقی ہے اور والد کا نام حکیم عزیز احمد عرف حکیم اللہ رکھو تھا، آپ کا تعلق خانودۂ کوثر خیرآبادی سے ہے، آپ 1936ء میں خیرآباد میں پیدا ہوئے، آپ نے انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد ادیب ماہر اور ادیب کامل وغیرہ کے امتحانات پاس کیے، فن شاعری میں آپ کو اتیمؔ خیرآبادی سے تلمذ حاصل تھا، آپ نے شاعری کے ہر اصناف پر طبع آزمائی کی ہے، غزل نعت و منقبت سبھی کچھ لکھی ہیں، آخری وقت میں آپ کو تاریخ گوئی کا شوق پیدا ہوگیا تھا، آپ سیتاپور میں سیل ٹیکس آفس میں ایکزکٹیو آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، آپ کا انتقال 8 ستمبر 2015ء کو ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے