رونق مظہری کا تعارف
اصل نام انوارالحق اور قلمی نام رونق مظہری تھا، ان کے والد کا نام مولانا مظہرالحق مظہر اور والدہ کا نام ظہواالنسا تھا، وہ 1948ء میں مشرقی چمپارن کے قصبہ چندن بارہ، کنڈوا چین پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اردو، فارسی اور عربی میں فاضل کی تعلیم حاصل کی اور بہار یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، 1968ء سے انہوں نے باقاعدہ طور پر شاعری کا آغاز کیا اور فنِ سخن میں اپنے والد مولانا مظہرالحق مظہر سے اصلاح لیتے رہے، 14 اپریل 2003ء کو ان کا انتقال ہوا۔