صبا افغانی کا تعارف
صبا افغانی نے عربی، فارسی کی تعلیم حاصل کی، ان کے والد حبیب الرحمان خاں کو شاعری سے بہت دلچسپی تھی، ان کے یہاں شاعر دوستوں کی مجلس لگی رہتی، اس فضا کے اثر سے صبا بھی شاعری کرنے لگے، مقامی مشاعروں اور نششتوں میں کلام سناتے، دھیرے دھیرے حسن کلام اور دلکش ترنم کی وجہ سے ملک گیر سطح پر ہونے والے مشاعروں کا ایک اہم حصہ تصور کئے جانے لگے، ’مینائے غزل‘ ’سازشکستہ‘ اور ’رنگ روپ‘ ان کے شعری مجموعے ہیں، 1986 کو رامپور میں وفات پائی۔