Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

سعیدالدین حسین

1857 - 1897 | بدایوں, بھارت

نعتیہ شاعری میں دینی جذبے اور کلاسیکی شعری سلیقے کے نمائندہ شاعر۔

نعتیہ شاعری میں دینی جذبے اور کلاسیکی شعری سلیقے کے نمائندہ شاعر۔

سعیدالدین حسین کا تعارف

تخلص : 'سعید'

اصلی نام : سعیدالدین حسین

پیدائش : 04 Jul 1857 | بدایوں, اتر پردیش

وفات : 21 Jun 1897

محمد سعیدالدین حسین، تخلص سعید المعروف چودھری خطاب (عرف میاں)، بن تفضل حسین، بدایوں کے نواحی علاقے کھیڑای بزرگ میں شیوخ صدیقی کے معزز خاندان میں 4 جولائی 1857ء کو پیدا ہوئے، ابتدائے سخن میں انہوں نے اصغر علی ضابط بدایونی سے اصلاح لی، بعد ازاں مولوی راشد علی ضیا بدایونی (تلمیذِ منیر شکوہ آبادی) کے شاگرد ہو کر اپنے شعری ذوق کو نکھارا، جبکہ بعض اوقات مذاق بدایونی سے بھی مشورۂ سخن حاصل کرتے رہے، سعید کا وصال 21 جون 1897ء کو ہوا اور اسی روز اپنے آبائی قبرستان میں مدفون ہوئے۔ ان کی ادبی یادگاروں میں مسدسِ سعید، ہدیۂ سعید اور کراماتِ اؤلیائے حق (دیوانِ نعت) خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں جو ان کے دینی ذوق اور شعری صلاحیت کے آئینہ دار ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے