Font by Mehr Nastaliq Web
Sahir Dehlvi's Photo'

ساحر دہلوی

1863 | دہلی, بھارت

اردو و فارسی کے صاحبِ دیوان، صوفیانہ فکر کے حامل اور کثیراللسان شاعر تھے۔

اردو و فارسی کے صاحبِ دیوان، صوفیانہ فکر کے حامل اور کثیراللسان شاعر تھے۔

ساحر دہلوی کا تعارف

تخلص : 'ساحر'

اصلی نام : پنڈت امرناتھ

پیدائش :راے بریلی, اتر پردیش

وفات : دہلی, بھارت

پنڈت امرناتھ ساحر ان اہلِ علم و فضل میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ایک نہایت ہنگامہ خیز تاریخی دور میں آنکھ کھولی، ان کی ولادت سلطنتِ مغلیہ کے زوال کے آخری ایام اور 1857ء کی جنگِ آزادی کے فوراً بعد دہلی کے ایک متمول اور علمی گھرانے میں ہوئی، انہوں نے تقریباً پچاسی یا چھیاسی برس کی عمر پائی اور 1942ء میں وفات پا کر ملکِ عدم کو سدھارے، پنڈت امرناتھ ساحر ایک ہمہ جہت عالم تھے، انہیں اردو اور فارسی کے ساتھ ساتھ سنسکرت اور ہندی زبانوں پر بھی کامل عبور حاصل تھا، یوگ کی عملی مشق اور ویدانت کے عمیق مطالعے نے ان کی فکری شخصیت کو گہرائی عطا کی، جبکہ اسلامیات اور تصوف سے ان کی خاص دلچسپی نے ان کے ذہن کو ایک وسیع روحانی افق سے ہم آہنگ کیا، اگرچہ انہوں نے عہدِ داغ میں آنکھ کھولی لیکن انہوں نے داغ دہلوی کی شاعری کے اثرات قبول کرنے کے بجائے اپنی الگ راہ اختیار کی، ان کا میلان تصوف اور عرفان کی طرف رہا اور انہوں نے اپنی شاعری کو حقائق و معارف اور الٰہیات جیسے دقیق اور بلند مضامین کا مرکز بنایا، ان کا اسلوب سنجیدہ، فکر انگیز اور روحانیت سے معمور تھا جو انہیں اپنے معاصر شعرا سے ممتاز کرتا ہے، وہ اردو اور فارسی دونوں زبانوں کے صاحبِ دیوان شاعر تھے، ان کا اردو دیوان کفرِ عشق اور فارسی مجموعۂ کلام چراغِ معرفت کے نام سے شائع ہوا تاہم افسوس کہ یہ تصانیف اب نایاب ہوچکی ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے