Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

سخا میرٹھی

1875 | میرٹھ, بھارت

عشقِ رسول میں وارفتہ نعت گو شاعر تھے۔

عشقِ رسول میں وارفتہ نعت گو شاعر تھے۔

سخا میرٹھی کا تعارف

تخلص : 'سخا'

اصلی نام : لکشمی نارائن سریواستو

پیدائش :میرٹھ, اتر پردیش

لکشمی نارائن سریواستو جو سخا میرٹھی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، تقریباً 1875ء میں میرٹھ کے ایک معزز، تعلیم یافتہ اور زمیندار سریواستو خاندان میں پیدا ہوئے، ان کے والد منشی تربینی پرشاد جے پور میں وکالت کے پیشے سے وابستہ تھے، اس لیے ان کی تعلیم و تربیت بھی جے پور ہی میں ہوئی اور زندگی کا بیشتر حصہ اسی شہر میں گزرا، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ بی اے کی سند سے سرفراز ہوئے، عربی زبان سے بھی اچھی واقفیت رکھتے تھے جبکہ اردو اور فارسی پر انہیں غیر معمولی عبور حاصل تھا، اپنی علمی استعداد، انتظامی صلاحیت اور حسنِ کارکردگی کے باعث ابتدا میں جے پور ریزیڈنسی میں ہیڈ کلرک مقرر ہوئے، بعد ازاں ترقی کرتے ہوئے کلکٹر اور سٹی مجسٹریٹ جیسے اہم سرکاری مناصب پر فائز رہے، ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد عمر کے آخری ایام اپنے صاحبزادے کے ساتھ آگرہ میں بسر کیے، سخا میرٹھی نہایت خوش اخلاق، نرم خو، مخلص اور مشفق انسان تھے، ان کی شاعری کا بنیادی محور نعت گوئی تھا، انہوں نے نہایت وارفتگی، ادب اور اخلاص کے ساتھ بارگاہِ رسالت مآب میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جس سے ان کی روحانی وابستگی اور محبتِ رسول پوری آب و تاب کے ساتھ نمایاں ہوتی ہے، ان کا شعری مجموعہ "معراجِ محبت" 1977ء میں شائع ہوا جس میں مختصر فارسی کلام کے علاوہ تقریباً پچاس نعتیں، مناقب، سلام، قصائد، قطعات، رباعیات، تاریخی قطعات، غزلیں اور نظمیں شامل ہیں، یہ مجموعہ ان کی فنی پختگی، شعری لطافت اور گہرے مذہبی و روحانی احساسات کا عمدہ مظہر ہے اور نعتیہ ادب میں ایک قابلِ قدر اضافہ شمار کیا جاتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے