Sufinama
noImage

سلیم وارثی

1878

سلیم وارثی کا تعارف

تخلص : 'سلیم'

اصلی نام : سید سلیم وارثی

ڈاکٹر سید سلیم وارثی  1878میں پیدا ہوئے۔ سات سال کی عمر میں آپ نے ہندوستان چھوڑا۔ حدیث و قرآن اور فقہ کی تعلیم مکہ معظمہ میں حاصل کی۔ بعد میں مصر تشریف لے گئے۔ سات سال تک مصر کے ایک کالج میں تعلیم حاصل  کرتے رہے اور تعلیم علوم قدیم و جدید کے متعلق حاصل کی۔ بعد میں چھ سال قسطنطنیہ میں رہ کر فرانسیسی زبان پر عبور حاصل کیا۔ ایک سال فرانس میں رہ کر ترک کونسل میں ملازمت حاصل کرلی۔ آپ نے سات زبانوں میں ایم اے پاس کیا۔1913 میں پنشن لے کر ہندوستان آگئے اور لاہور میں آکر جریدہ ’مخزن ‘کی ایڈیٹر کا آغاز کیا۔ ترک فوج میں رہ کر یورپ کے اکثر ممالک کے سیاح رہے۔ علاوہ فن طب کے ان کو نامہ نگاری کا بھو شوق تھا۔ 16 اگست 1914 کو پارٹی سے مستعفی ہوگئے اور راجپوتانہ (یوپی) چلے گئے۔ آپ اپنی زندگی کو گمنامی میں گزارنا چاہتے تھے۔ اور ویسے بھی سلسلہ عالیہ وارثیہ میں وارث علی شاہ کے  دست حق پرست پر بیعت کی اوراپنی نجی زندگی کو کسر نفسی میں بسر کرنا چاہتے تھے۔ حضرت وارث پاک کی محبت نے آپ کو شاعر بنادیاتھا۔ آپ کا کلام ملک کے بہترین اور معیاری رسالوں میں چھپتاتھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے