سالک رام کا تعارف
سالک رام خلفِ منشی لکھپت رائے کا تعلق معزز کائستھ برادری سے تھا، ان کی پیدائش 1861ء میں بلیا کے قصبۂ گروار میں ہوئی، شعر و ادب سے فطری مناسبت نے انہیں شمشاد لکھنوی کے حلقۂ تلامذہ میں جگہ دلائی، انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اپنے آبائی وطن ہی میں بسر کیا اور بالآخر 1934ء میں اسی سرزمین پر داعیِ اجل کو لبیک کہا۔