ثمر بدایونی کا تعارف
ثمر بدایونی اصل نام محمد جلیل الدین 21 جون 1963ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے، شاعری کا ذوق انہیں اپنے والد جمیل الدین صدیقی سے ورثے میں ملا، انہوں نے نفیسؔ بدایونی سے اصلاحِ سخن حاصل کی، 2007ء سے ان کا کلام مختلف رسائل و اخبارات میں شائع ہونے لگا، جبکہ 2010ء سے آکاش وانی اور دوردرشن سے بھی ان کا کلام نشر ہوتا رہا، شاعری کے ساتھ وہ تدریسی اور ادبی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔