Font by Mehr Nastaliq Web
Shah Aarif Safi's Photo'

شاہ عارف صفی

1861 - 1903 | کوشامبی, بھارت

شاہ عارف صفی کے صوفی اقوال

طریقِ عشق میں دلیل و برہان کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی، حکمِ خدا و رسول و مرشدینِ مجتہدین کافی ہوتا ہے۔

کسی سے اپنی عزت کی خواہش نہ رکھے تاکہ دل پر نورِ الٰہی وارد ہو۔

والدین کی خدمت کو ترک کرنا خدا کے قہر کا سبب ہوتا ہے۔

اگر تمہارا اثر دوسروں پر نہ پڑے تو کم از کم دوسروں کا اثر تم پر تو نہ پڑے۔

خرقۂ درویشی خدا کے شیروں کا لباس ہے، جو شخص اس لباس کو پہنے اس کو خدا کا خوف کرنا چاہیے، ایک ٹکڑا روٹی کے لیے در بدر ہوکر اس کو ذلیل نہ کرانا چاہیے، اس کو پہن کر مردِ خدا بننا چاہیے نہ کہ طالبِ دنیا۔

دوسروں کی حاجت روائی کرے لیکن اپنی حاجت دوسروں کے سامنے پیش نہ کرے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے