Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

شاہ عبدالطیف بھٹائی

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے صوفی اقوال

انسان کی زندگی محض ایک سایہ ہے جس کی ساری شان و شوکت ایک دن مٹ جائے گی، اس لیے یہ ضروری ہے کہ انسان خدا کے لیے اپنی زندگی دے دے، اس کی تلاش میں لگ جائے اور اس کا سچا بندہ بن جائے۔

انسان کو پرندوں سے بھائی چارے کا سبق سیکھنا چاہیے جو عام طور پر محبت اور بھائی چارے کے عظیم جذبے کے تحت جھنڈ میں رہتے ہیں۔

جن لوگوں نے محبوب کو دیکھا ہے، انہوں نے تمام مذہب چھوڑ دیے ہیں۔

متکبر انسان کی صحبت سے بچنا چاہیے کیوں کہ اس کی صحبت تمہارے اخلاق کو خراب کر دے گی۔

انسان کو ہر حال میں نرمی اور انکسار سے پیش آنا چاہیے اور دل میں بسنے والی خدائی آواز یعنی ضمیر کی صدا، کی رہنمائی میں رہنا چاہیے، اپنے اندر کے منصف کو تخت پر بٹھاؤ، دنیاوی قاضی سے فریاد کیوں کرتے ہو؟

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے