Font by Mehr Nastaliq Web
Shah Fazl-e-Rasool Badayuni's Photo'

شاہ فضل رسول بدایونی

1798 - 1873 | بدایوں, بھارت

خانقاہِ قادریہ، بدایوں کے ممتاز صوفی اور نعتیہ ادب کے بلند پایہ شاعر۔

خانقاہِ قادریہ، بدایوں کے ممتاز صوفی اور نعتیہ ادب کے بلند پایہ شاعر۔

شاہ فضل رسول بدایونی کا تعارف

شاہ فضل رسول بن شاہ عبدالمجید، بدایوں کے محلہ مولوی ٹولہ میں ایک معزز عثمانی خاندان میں ماہِ صفر 1213ھ مطابق جولائی 1798ء کو پیدا ہوئے، علمی حلقوں میں وہ سیف المسلول کے لقب سے معروف تھے، ابتدائی تعلیم آپ نے اپنے جدِ امجد مولانا عبدالحمید سے حاصل کی، جہاں مختصراتِ درسیہ کی تکمیل کی، بعد ازاں لکھنؤ کا رخ کیا اور وہاں مولانا نورالحق فرنگی محلی سے علومِ معقول و منقول کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، فنِ طب میں مہارت ببر علی خاں سے حاصل کی، جبکہ حدیث و تفسیر میں عبداللہ سراجی مکی اور شیخ محمد عابد سندھی مدنی سے استفادہ کیا، آپ کے مولانا فضل حق خیرآبادی سے نہایت گہرے مراسم اور فکری ہم آہنگی تھی، شاہ فضل رسول کا رجحان نعت و منقبت کی طرف غالب تھا اور یہی ان کا شعارِ حیات تھا، ان کا نعتیہ کلام صوفیانہ، حکیمانہ اور مبلغانہ رنگ لیے ہوئے ہے، ان کے کلام کا ایک مجموعہ مولودِ منظوم کے نام سے 1292ھ/1875ء میں مطبع سرکار، حیدرآباد سے شائع ہوا، آپ کا وصال 2 جمادی الثانی 1289ھ مطابق 7 اگست 1872ء کو ہوا، آپ کی شخصیت علم، تصوف اور ادب کا ایک حسین امتزاج تھی جس نے اپنے عہد کے فکری و روحانی افق پر گہرے نقوش ثبت کیے۔

موضوعات

Recitation

بولیے