شاہ محمد افضل کا تعارف
شاہ محمد افضل الہ آبادی حضرت میر ضیاؤالدین حسین کی اولاد میں سے ہیں، ثابت تخلص کرتے تھے، قادرالکلام شاعر تھے، عبدالرضائی متنبی صفا بانی سے ان کا مناقشہ ہوا کرتا تھا، آپ کا مزار دائزہ شاہ اجمل، الہ آباد میں واقع ہے، آپ مشائخِ نقشبندیہ ابوالعُلائیہ کے عظیم صوفی ہوئے ہیں، آپ نے فصوص الحکم کی شرح بھی لکھی ہے جس کا نام ’’الفصوص علیٰ وفقِِ النصوص‘‘ ہے۔