Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

شاہ محمد معصوم

1845 | رام پور, بھارت

ایک صاحبِ سلوک صوفی بزرگ اور فارسی و اردو کے خوش فکر شاعر تھے جنہیں متعدد سلاسلِ طریقت میں خلافت حاصل تھی۔

ایک صاحبِ سلوک صوفی بزرگ اور فارسی و اردو کے خوش فکر شاعر تھے جنہیں متعدد سلاسلِ طریقت میں خلافت حاصل تھی۔

شاہ محمد معصوم کا تعارف

تخلص : 'معصوم'

اصلی نام : محمد معصوم

پیدائش :رام پور, اتر پردیش

شاہ محمد معصوم فرزندِ مولانا عبدالرشید آپ شیخ احمد سرہندی کی اولاد میں سے تھے، آپ کا خاندانی پس منظر نہایت معزز اور علمی و روحانی روایات کا حامل تھا، جب 1177 ہجری میں سکھوں کے ہاتھوں سرہند کی تباہی ہوئی تو یہ خاندان ہجرت کر کے رامپور آ بسا، شاہ محمد معصوم کی ولادت تقریباً 1261 ہجری کے آس پاس ہوئی، آپ نے ابتدائی مرحلے میں قرآنِ مجید حفظ کیا، اس کے بعد کتبِ درسیہ، معقول و منقول علوم کی تحصیل میں مشغول ہوئے، آپ نے اپنے والد کے علاوہ مولانا محمد عبدالغنی اور ملا نواب جیسے اساتذہ سے بھی کسبِ علم کیا، روحانی تربیت کے لیے آپ نے اپنے دادا سے بیعت کی اور ان کے انتقال کے بعد اپنے والد سے فیض حاصل کرتے رہے، آپ کو مختلف سلاسلِ طریقت یعنی نقشبندیہ، مجددیہ، چشتیہ، قادریہ اور سہروردیہ میں بیعت و خلافت کا شرف حاصل ہوا، جو آپ کی روحانی عظمت اور وسعتِ فیض کا مظہر ہے، آپ کا قیام اکثر حرمین شریفین میں رہتا تھا، جہاں آپ عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے، شاہ محمد معصوم کو شعر و سخن سے بھی گہرا شغف تھا اور آپ فارسی و اردو دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے۔

موضوعات

Recitation

بولیے