شاہ قاسم برہان پوری کا تعارف
شاہ قاسم نام اور قاسم تخلص تھا، والد کا نام شیخ عبداللہ تھا جو برہان پور کے باشندہ تھے اور نسباً حضرت عبداللہ انصاری کی اولاد میں شمار ہوتے تھے، شاہ قاسم کا شمار اپنے عہد کے بلند پایہ شعرا مثلاً عاجز، سراج اور داؤد کے ہمعصروں میں ہوتا ہے، انہوں نے برہان پور سے اورنگ آباد اور وہاں سے حیدرآباد تک سفر کیا، حیدرآباد میں انہوں نے حضرت شاہ فقیر علی چشتی سے بیعت کی اور پوری زندگی توکل اور قناعت کے ساتھ گزاری، عزلت نشینی ان کے مزاج کا نمایاں وصف تھا، ان کے دیوان کے تین نسخوں کا پتا چلتا ہے جن میں سے دو نسخے کتب خانہ سالار جنگ میں اور ایک نسخہ کتب خانہ آصفیہ میں محفوظ ہے، انتقال بارہویں صدی ہجری کے اواخر یا تیرہویں صدی ہجری کے اوائل میں ہوا۔