شاہ قل ہواللہ صفوی کے صوفی اقوال
جن لوگوں کو نصیحت تلخ معلوم ہوتی ہے، ان کی زندگی تلخ ہو جاتی ہے اور غم و اندوہ سے نجات نہیں ملتی۔
پیر و مرشد کو جو کچھ کرتے دیکھے اس کو اختیار نہ کرے بلکہ جو حکم ہو اس پر عمل کرے۔
جو لوگ محفلِ سماع میں اہلِ وجد کے اٹھنے بیٹھنے پر ان کی موافقت کرتے ہیں، وہ صالحین میں شمار ہوتے ہیں، باطنی مشغولی کو سب پر مقدم رکھنا چاہیے، اس میں ایسی محویت ہوکہ سب کچھ فراموش ہوجائے۔
خدا اپنی معرفت و عبادت کے سوا کچھ نہ پوچھے گا، پھر ایسے کام سے غافل رہنا جس کی جواب دہی کرنی ہے کہاں کی عقل مندی ہے۔
اپنے اوقات کو فضولیات میں ضائع نہ کرنا چاہیے، ہر وہ فکر و عمل فضول ہے جس کا آخرت میں کوئی فائدہ متصور نہ ہو، وقت ایک انمول سرمایہ ہے اسے خرچ کرکے آخرت کی زادِ راہ جمع کرنی چاہیے۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere