شاہ سلیمان پھلواروی کا تعارف
تخلص : 'حاذقی'
اصلی نام : محمد سلیمان
پیدائش :پھلواری شریف, بہار
وفات : 01 May 1935 | پھلواری شریف, بہار, بھارت
رشتہ داروں : شاہ غلام حسنین (بیٹا)
مولانا شاہ محمد سلیمان حاذق پھلواروی حکیم شاہ محمد داؤد پھلواروی کے فرزندِ ارجمند تھے، آپ کی ولادت 11 محرم الحرام 1286ھ کو ہوئی، جبکہ 2 صفر المظفر 1354ھ کو وفات پائی، ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی علمی ماحول میں حاصل کی، پھر اعلیٰ دینی علوم کی تحصیل کے لیے لکھنؤ کا رخ کیا، جہاں اس عہد کے نامور عالم مولانا عبدالحی فرنگی محلی سے کتبِ درسیہ کی تکمیل کی، بعد ازاں صحاحِ ستہ کا دورہ مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی اور مولانا احمد علی محدث سہارنپوری سے کیا، فنِ طب میں آپ نے حکیم مرزا مظہر حسین بن حکیم مسیح الدولہ سے استفادہ کرکے تکمیلِ طب کی، شعر و ادب کا ذوق اپنے خسر اور پیر و مرشد حضرت شاہ علی حبیب نصر پھلواروی اور دیگر اکابرِ اہلِ علم و فن کی صحبت سے پروان چڑھا، سلاسلِ طریقت میں بھی آپ کو نمایاں مقام حاصل تھا، اپنے بزرگوں کے علاوہ مولانا فضلِ رحمن گنج مرادآبادی اور حاجی امداداللہ مہاجر مکی سے تعلیم و اجازت حاصل کی اور یوں علومِ ظاہری و باطنی دونوں میں کمال پیدا کیا۔