شمس الدین حیدری کا تعارف
شاہ شمس الدین سلسلہ چشتیہ اور قادریہ سے نسبت رکھتے ہیں۔ آپ کا تخلص شمس اور حیدری ہے۔ حیدرآباد دکن کے رہنے والے صوفی گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔ آپ کے فارسی کلام کا مختصر گلدستہ "شمس ہندی" کے عنوان سے 1306ھ موافق 1888ء میں محبوب شاہی، حیدرآباد دکن سے شائع ہوچکا ہے۔