شیخ احمد سرہندی
صوفی اقوال 40
شریعت تمام دنیوی و اخروی سعادتوں کی ضامن ہے، کوئی مطلوب ایسا نہیں کہ اس کی تکمیل کے لیے شریعت کے علاوہ کسی اور چیز کی احتیاج واقع ہو، طریقت و حقیقت جو صوفیہ کا ما بہ الامتیاز ہے، دونوں شریعت کے خادم اور خلاص کے حصول میں معاون ہیں، اس طرح طریقت و حقیقت کے حصول کا مقصد محض شریعت کو اس کی اصل روح کے ساتھ عمل میں لانے کا ذریعہ ہے نہ کہ کوئی اور بات جو شریعت کے دائرے سے خارج ہو۔