شیخ جلال آذری کا تعارف
آپ کا نام شیخ جلال بن عبدالملک طوسی اسفرائنی ہے، آذر میں پیدا ہوئے، اسی مناسبت سے آذری تخلص کیا کرتے تھے، درویش صفت شاعر تھے، شاہ رخ نے انہیں ’’ملک الشعرا‘‘ کا خطاب عطا کیا تھا، پہلے دہلی میں سکونت اختیار کیا پھر دکن تشریف لے گیے، انہوں نے احمد شاہ بہمنی کی مدح سرائی کی اور انہوں نے بہمنوں کی تاریخ بھی مرتب فرمائی۔