Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

شیخ محمد چشتی

1549 - 1631 | احمد آباد, بھارت

شیخ محمد چشتی

صوفی اقوال 6

خدا رزاق ہے، پھر خدا کو چھوڑ کر بادشاہوں کے در پر کیوں جایا جائے، خدا کے ہوتے ہوئے بادشاہوں کا احسان مند ہونے کی کیا ضرورت ہے۔

  • شیئر کیجیے

طالب شعورِ دل کو غیرِ حق سے دور کرے۔

  • شیئر کیجیے

طالب کو چاہیے کہ توحید حاصل کرے یعنی دل کو غیرِ حق سے تخلیص دے یعنی اس بات میں کوشش نہ کرے کہ مجھ کو طلبِ حق حاصل ہو یا اس کی ارادت حاصل ہو یا اس کا علم حاصل ہو یا معرفت حاصل ہو۔

  • شیئر کیجیے

طالب کو چاہیے کہ ذکرِ حق کی لذت کو اپنا کمال نہیں سمجھے بلکہ محض فضلِ الٰہی اور برکتِ شیخ کا انعام سمجھے کہ یہ لذت عمر بھر کی ریاضت سے بھی حاصل نہ ہوتی، اگر فضلِ حق شاملِ حال نہ ہوتا۔

  • شیئر کیجیے

عشق کی علامت یہ ہے کہ غیرِ حق جل جائے اور وہ اس حد تک کہ طالب کی ذات بھی جل جائے یعنی وہ فراموش ہوجائے سوائے حق کے۔

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے