Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

شیخ سلیم اللہ

1859 - 1923 | بدایوں, بھارت

غزل سے کنارہ کش ہو کر نعتیہ شاعری کو زندگی کا محور بنانے والی شخصیت۔

غزل سے کنارہ کش ہو کر نعتیہ شاعری کو زندگی کا محور بنانے والی شخصیت۔

شیخ سلیم اللہ کا تعارف

تخلص : 'سلیم'

اصلی نام : سلیم اللہ

پیدائش :بدایوں, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : محمد حسن وحشتؔ (مرشد)

شیخ سلیم اللہ بن مولوی حبیب اللہ، بدایوں کے محلہ مردوں ٹولہ، شیوخِ صدیقی کے خانوادۂ ملک محمد داؤد سے تعلق رکھتے تھے، آپ 1859ء میں بدایوں میں پیدا ہوئے، شاعری میں انہیں احمد حسین وحشت بدایونی سے تلمذ حاصل تھا، پیشہ کے اعتبار سے معلم تھے، تاہم طبیعت کو غزل سے خاص مناسبت نہ تھی، اس لیے انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نعت و سلام گوئی تک محدود رکھا اور اسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا، اصنافِ شاعری میں بالخصوص رباعیات سے انہیں گہرا شغف تھا، ان کی تصانیف میں چشمۂ کوثر، سبیلِ کوثر، آبِ کوثر، مخمساتِ سلیم اور موجِ کوثر بطور یادگار موجود ہیں جو ان کے دینی ذوق اور فنی وقار کے مظہر ہیں، شیخ سلیم اللہ نے 64 برس کی عمر پائی اور 1923ء میں اس دارِ فانی سے رخصت ہو کر راہیِ ملکِ عدم ہوئے، ان کی حیات نعتیہ ادب کی ایک سادہ مگر باوقار روایت کی آئینہ دار ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے