اگر اس کا ایک فعل بھی شرع محمدی کے خلاف ہے تو وہ صوفی نہیں بلکہ شیطان ہے، اس سے کنارہ کشی کرنا چاہیے۔
شیئر کیجیے
اہلِ دنیا، دنیا اور زر و سیم کے غلام ہیں اور دنیا اور زر و سیم، فقیر عارف باللہ کے غلام ہیں۔
شیئر کیجیے
جو پیر و مرشد قوتِ باطنی نہ رکھے، ہر وقت مرید کی خبر گیری نہ کرے اسے گناہ و معصیت سے روک نہ سکے اور مرید کی جاں کنی کے وقت خدا اور رسول سے دعا اور عرض کرے، اس نازک وقت سے صحیح و سالم پار نہ گزارے، اسے پیر و مرشد نہ کہنا چاہیے۔
شیئر کیجیے
حرص و حسد کا انجام آخر خواری و ذلت ہے۔
شیئر کیجیے
فقر و معرفتِ الٰہی دریائے رحمت کی موجیں ہیں اور سخاوت اور کرم ایسی صفتیں ہیں جو خدائے تعالیٰ سے ملاتی ہیں۔
You have exhausted 5 free content pages per year. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.