سرجیت سنگھ ناشاد کا تعارف
سرجیت سنگھ ناشاد 11 مئی 1938ء کو موضع فتح گڑھ، لدھیانہ میں پیدا ہوئے، انگریزی ادب میں ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی اور 1952ء سے شعر و سخن کی طرف مائل ہوئے، ادبی حلقوں میں انہیں ایک صاحبِ مطالعہ اور صاحبِ ذوق شاعر کی حیثیت سے قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور اپنے حلقے میں بطورِ استاد بھی ان کی ایک معتبر شناخت تھی۔