تحیر شاہ وارثی کا تعارف
حاجی تحیر شاہ وارثی کی پیدائش ضلع بارہ بنکی کی سرزمین دیویٰ میں ہوئی۔ آپ ایک وارثی احرام پوش فقیر کے علاوہ ایک بلند پایہ شاعر بھی تھے۔ حاجی وارث علی شاہ کی نظر عنایت نے تحیر شاہ وارثی کو فکر وفن، علم وعمل، شعر وسخن اور عشق و آگہی کی دولت سے مالا مال کر دیا ۔ تحیر شاہ کا شعری مجموعہ ’’رموز نکات‘‘ معرفت سے لبریز ہے۔ عرفانِ تحیر بھی آپ کا شعری مجموعہ ہے جو منظر عام پرآچکا ہے۔ تحیر شاہ وارثی نے تقریبا تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے مگر غزلیں زیادہ کہی ہیں جو خالصتاً صوفیانہ ہیں۔