Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

طلعت پھلواروی

1749 - 1808 | پھلواری شریف, بھارت

فارسی شاعر اور صوفی تھے، ان کا دیوانِ فارسی 740 غزلوں پر مشتمل ہے جو خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف میں محفوظ ہے۔

فارسی شاعر اور صوفی تھے، ان کا دیوانِ فارسی 740 غزلوں پر مشتمل ہے جو خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف میں محفوظ ہے۔

طلعت پھلواروی کا تعارف

تخلص : 'طلعت'

اصلی نام : شمس الدین ابوالفرح

پیدائش :پھلواری شریف, بہار

وفات : پھلواری شریف, بہار, بھارت

رشتہ داروں : وصی پھلواروی (پوتا), وحیدالحق ابدال (مرید)

شاہ احمد عبدالحئی کے لائق و قابلِ فخر فرزند شمس الدین ابوالفرح المتخلص بہ طلعت 23 جمادی الثانی 1163ھ کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے چچازاد بھائی شاہ نورالحق تپاں سے حاصل کی، بعد ازاں اپنے جدِ امجد پیر مجیب اللہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی، مرشد نے آپ کو اجازت و خلافت سے بھی سرفراز فرمایا، رشد و ہدایت کی غرض سے کلکتہ تشریف لے گئے جہاں معتقدین کے پُر زور اصرار پر مستقل سکونت اختیار کر لی، 1223ھ میں وہیں وصال فرمایا، آپ کا فارسی دیوان ہنوز زیورِ طباعت سے آراستہ نہیں ہوسکا، اس کا قلمی نسخہ خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف میں محفوظ ہے، اس دیوان میں تقریباً 740 غزلیں شامل ہیں، اگرچہ اس کا غالب حصہ غزلوں پر مشتمل ہے، تاہم اس میں حمد، نعت، منقبت اور مستزاد بھی شامل ہیں، آپ کے کلام میں بالخصوص حافظ شیرازی کے افکار و اسلوب سے گہری فکری ہم آہنگی نمایاں دکھائی دیتی ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے