Font by Mehr Nastaliq Web
Talha Rizvi Barq's Photo'

طلحہ رضوی برقؔ

1941 | داناپور, بھارت

فارسی و اردو کے ممتاز ادیب، قادرالکلام شاعر اور علم و ادب کی بزرگ شخصیت ہیں۔

فارسی و اردو کے ممتاز ادیب، قادرالکلام شاعر اور علم و ادب کی بزرگ شخصیت ہیں۔

طلحہ رضوی برقؔ کا تعارف

تخلص : 'برق'

اصلی نام : طلحہ رضوی

پیدائش : 25 Jan 1941 | داناپور, بہار

رشتہ داروں : قتیل داناپوری (والد), محمودہ خاتون (والدہ)

اردو ادب میں دبستان عظیم آباد کو نمایاں مقام حاصل ہے، شاہ اکبر داناپوری، شاد عظیم آبادی، نور عظیم آبادی، رمز عظیم آبادی، بیدل عظیم آبادی اور کلیم عاجزؔ جیسے بڑے شاعر اسی خمیر سے اٹھے اور عالم ادب پر چھا گئے، شعرا کی اس فہرست میں ایک نام پروفیسر طلحہ رضوی برقؔ کا بھی ہے، قومی و بین الاقوامی سطح پر اردو اور فارسی شاعری میں باوقار اور مستند شاعر تسلیم کئے جانے والے پروفیسر برقؔ کی شناخت اردو ادب میں صرف ایک شاعر کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ آپ ایک مصنف، مؤلف، محقق، مقالہ نگار اور تاریخ گو کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں، موجودہ عہد میں اردو و فارسی زبان پر یکساں عبور رکھنے والے چند شعرا میں آپ کا  شمار کیا جاتا ہے۔

اپنی زندگی کی 83 بہاریں دیکھ چکے پروفیسر برق نے اردو زبان و ادب کے راستہ میں بے شمار نشیب و فراز دیکھے ہیں، شعری و ادبی ذوق آپ نے وراثت میں پائی، آپ کے والد حضرت قتیل داناپوری اپنے وقت کے بڑے شاعروں میں شمار ہوتے تھے جب کہ آپ کی والدہ بی بی محمودہ خاتون کا تعلق عظیم صوفیانہ گھرانہ سید شاہ محی الدین مجیبی پھلواروی سے تھا اور آپ بھی قادرالکلام شاعرہ تھیں، آپ نے عروض کی تعلیم والدہ سے ہی حاصل کی، پروفیسر برق ویر کنور سنگھ یونیورسٹی آرہ سے بحیثیت صدر شعبہ اردو 2001 میں سبکدوش ہوئے، آپ کی نگرانی میں فارسی میں 9 اور اردو میں 25 اسکالرز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جب کہ ایک نے ڈی لٹ کیا، اردو ادب میں تقریباً پچیس سے زائد آپ کی تصنیفات و تالیف شائع ہویں، ان پچیس تصانیف میں سات تصانیف شاعری پر مشتمل ہے، ان میں اردو کی نعتیہ شاعری، شایگاں(مجموعۂ غزلیات)، شہاب سخن (رباعیات)، قطعۂ تاریخ (فارسی) اربعین (نعتیہ مجموعہ)، سہرے ہی سہرے، عشرہ مبشرہ وغیرہ شامل ہیں۔
پروفیسر برق جتنے مقبول اردو شاعری کے حوالے سے ہیں اس سے زیادہ فارسی شاعری کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ فارسی زبان و ادب کی گراں قدر خدمات کے حوالے سے آپ 2010 میں اس وقت کی صدر جمہوریہ پرتبھا سنگھ پاٹل کے ہاتھوں اعزاز سے نوازے جاچکے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے