Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

تجیندر کور ادا

امرتسر, بھارت

ادا سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز اردو شاعرہ، خوش الحان ادیبہ اور بین الاقوامی مشاعروں میں ہندوستانی اردو شاعری کی نمائندہ تھیں، جو گرونانک دیو یونیورسٹی، امرتسر میں پروفیسر بھی رہیں۔

ادا سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز اردو شاعرہ، خوش الحان ادیبہ اور بین الاقوامی مشاعروں میں ہندوستانی اردو شاعری کی نمائندہ تھیں، جو گرونانک دیو یونیورسٹی، امرتسر میں پروفیسر بھی رہیں۔

تجیندر کور ادا کا تعارف

تخلص : 'ادا'

اصلی نام : تجیندر کور

ادا سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی اردو کی ممتاز اور ہر دل عزیز شاعرہ تھیں، وہ نہ صرف اپنے بلند پایۂ شعری ذوق اور فکری پختگی کے باعث ادبی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں بلکہ اپنے سحر انگیز ترنم اور دل نشیں اندازِ قرأت کی بدولت بھی غیر معمولی شہرت کی حامل تھیں، جب وہ اپنے مخصوص آہنگ اور پُراثر لہجے میں اپنا کلام سناتیں تو سامعین پر ایک وجد آفریں کیفیت طاری ہو جاتی، محفل سراپا گوش بن جاتی اور حاضرین ان کے اشعار کے حسنِ بیان اور موسیقیت میں کھو جاتے، انہوں نے نہ صرف بھارت کے تقریباً تمام بڑے اور معتبر مشاعروں میں شرکت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے سامعین کے دلوں کو مسخر کیا بلکہ امریکہ، کینیڈا، دبئی اور دیگر ممالک میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مشاعروں میں بھی ہندوستانی اردو شاعری کی بھرپور نمائندگی کی، ادا کو موسیقی کے فن پر بھی گہری دسترس حاصل تھی، پیشہ ورانہ زندگی میں وہ گرونانک دیو یونیورسٹی، امرتسر میں پروفیسر کے منصب پر فائز رہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے