Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

عرفیت حسین بانو

1874 - 1913 | بدایوں, بھارت

میلاد اور عشقِ رسول کی محفلوں کو روحانی ذوق سے آراستہ کرنے والی باوقار خاتون۔

میلاد اور عشقِ رسول کی محفلوں کو روحانی ذوق سے آراستہ کرنے والی باوقار خاتون۔

عرفیت حسین بانو کا تعارف

تخلص : 'حسین'

اصلی نام : عرفیت حسین بانو

پیدائش :بدایوں, اتر پردیش

وفات : 06 Jun 1913 | اتر پردیش, بھارت

ن۔ ب۔ حسین، عرفِ عام میں حسین بابو، بدایوں کے محلہ سوتھا کے خاندانِ متولیان سے تعلق رکھنے والی ایک نہایت باعفت اور دین دار خاتون تھیں، آپ 1874ء میں پیدا ہوئیں اور تقریباً 1891ء کے آس پاس نظامی بدایونی کے عقدِ زوجیت میں آئیں، آپ کا شغفِ دینی و روحانی محافل سے گہرا تعلق تھا، چنانچہ اپنے یہاں میلاد کی بابرکت محفلیں اہتمام سے منعقد کیا کرتی تھیں، اسی ذوق و وابستگی کے تحت آپ نے نبی جی خوشی کے عنوان سے ایک مختصر کتابچہ 1912ء میں مرتب کیا جو نظامی پریس، بدایوں سے شائع ہوا، آپ کا وصال 6 جون 1913ء کو بدایوں ہی میں ہوا، آپ کی حیات پاکیزگی، دینداری اور عشقِ رسول کی دلنشیں مثال تھی۔

موضوعات

Recitation

بولیے