Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

واحد نظام آبادی

1987 | نظام آباد, بھارت

ایک عالمِ دین، صاحبِ تصنیف اور متعدد اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کرنے والے شاعر ہیں۔

ایک عالمِ دین، صاحبِ تصنیف اور متعدد اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کرنے والے شاعر ہیں۔

واحد نظام آبادی کا تعارف

تخلص : 'واحد'

اصلی نام : محمد احمد

پیدائش : 24 Sep 1987 | نظام آباد, تلنگانہ

اصل نام محمد احمد اور تخلص واحد ہے جبکہ ادبی دنیا میں وہ واحد نظام آبادی کے قلمی نام سے معروف ہیں، ان کی ولادت 24 ستمبر 1987ء کو نظام آباد کے معروف قاری حافظ عبدالاحد کے گھر ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم پانچویں جماعت تک تلگو میڈیم میں حاصل کی، جس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے دارالعلوم دیوبند کا رخ کیا، جہاں 2000ء میں قرآنِ کریم کی تکمیل کی، بعد ازاں جامعہ اسلامیہ دارالعلوم، حیدرآباد میں مولانا محمد حمیدالدین حسامی عاقل سے فقہ و افتا کی تکمیل کی، اسی کے ساتھ انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے عربی، فارسی اور اردو میں اعلیٰ تعلیم (ایم اے) بھی حاصل کی، ان کی پہلی تصنیف دکن کی عہد ساز شخصیت 2010ء میں شائع ہوئی، اس کے بعد فانوسِ اصلاح اور شعری مجموعہ حرفِ تابندہ منظرِ عام پر آئے، واحد نظام آبادی نے حمد، نعت، مناجات، غزل، قطعہ، نظم اور منقبت کے علاوہ ثلاثی اور رباعی جیسی اصنافِ سخن میں بھی کامیاب طبع آزمائی کی ہے۔ 

موضوعات

Recitation

بولیے