Sufinama
Wahshat Kalkatvi's Photo'

وحشت کلکتوی

1881 - 1956 | کولکاتا, بھارت

بنگال کے ممتاز شاعر

بنگال کے ممتاز شاعر

وحشت کلکتوی کا تعارف

تخلص : 'وحشت'

اصلی نام : رضا علی

پیدائش : 18 Nov 1881 | کولکاتا, مغربی بنگال

وفات : 30 Jul 1956 | مغربی بنگال, بھارت

وحشت کلکتّوی

نام سید رضا علی، وحشت تخلص۔ ۱۸؍ نومبر ۱۸۸۱ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ مدرسہ عالیہ کلکتہ میں تعلیم پائی۔ کچھ عرصہ امپریل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ میں چیف مولوی کے عہدے پر فائز رہے۔ بعدازاں کلکتہ میں اسلامیہ کالج میں اردو اور فارسی کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دیتے رہے۔ ۱۹۳۱ء میں حکومت وقت نے ’’خان بہادر‘‘ کا خطاب عطا کیا۔ شمس فرید پوری سے تلمذ حاصل تھا جو داغ کے شاگرد تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وحشت کلکتہ سے ہجرت کر کے ڈھاکا چلے گئے اور وہیں ۳۰؍جولائی ۱۹۵۶ء کو وفات پاگئے۔ وحشت نے غالب کا تتبع بڑی خوبی سے کیا ہے ۔ کلام کا پہلا مجموعہ’’دیوان وحشت‘‘ ۱۹۱۱ء میں شائع ہوا جس میں کچھ فارسی کلام بھی شامل تھا۔ ’’ترانۂ وحشت‘‘ کے نام سے مکمل کلام کا مجموعہ ۱۹۵۰ء میں چھپا۔ ’’نقوش وآثار‘‘ بھی ان کی تصنیف ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے