ولی دکنی کا تعارف
ولی دکنی کا اصل نام سید محمد فیاض ہے، ان کا وطن ویلور تھا، عہد عالم گیری کے معروف دکنی زبان کے شاعر گذرے ہیں، دکن میں سات گڑھ امیر حراست خاں کی رفاقت میں عرصہ تک رہے پھر وہاں سے نکل کر کڑپہ میں جا بسے، یہاں کے صوبے دار نواب عبدالمجید خاں نے ان کی بڑی قدر کی اور ملازمت دے کر سدھوٹ میں تعینات کردیا، ولی دکنی کی دو کتابیں ’’رتن پدم‘‘ اور’’روضۃ الشعرا‘‘ دستیاب ہیں۔