وزیر محمد خاں کا تعارف
مولانا وزیر محمد خاں مولانا محمد خاں عاجز کے فرزند اور خلیفہ تھے، 1862ء میں محلہ املی جھولائے والی میں پیدا ہوئے، انہوں نے مدرسہ عالیہ میں تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں ملازمت اختیار کی، وہ اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے اور اپنا کلام اپنے والد مولانا محمد خاں عاجز کو دکھایا کرتے تھے، اس کے علاوہ وہ مرزا حمد علی شاہ کے متولی اور سجادہ نشیں بھی تھے، انتقال 26 اپریل 1905ء کو ہوا۔