Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

یاد علی خاموش

- 1904 | بجنور, بھارت

اردو کے صاحبِ علم شاعر تھے، نعت گوئی ان کی نمایاں شناخت تھی اور ان کے بیشتر کلام میں عشقِ رسول، تصوف اور روحانی مضامین جلوہ گر ہوتے ہیں۔

اردو کے صاحبِ علم شاعر تھے، نعت گوئی ان کی نمایاں شناخت تھی اور ان کے بیشتر کلام میں عشقِ رسول، تصوف اور روحانی مضامین جلوہ گر ہوتے ہیں۔

یاد علی خاموش کا تعارف

تخلص : 'خاموش'

اصلی نام : یاد علی

پیدائش :بجنور, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

سید یاد علی میر مراد علی کے فرزند، اپنے عہد کے نہایت متشرع، متقی، دیندار اور صاحبِ علم بزرگ تھے، نثر و نظم، دونوں میدانوں میں یکساں مہارت رکھتے تھے اور ان کی قلمی صلاحیت مختلف اصنافِ ادب میں نمایاں طور پر جلوہ گر تھی، آپ نے ایک طویل عرصے تک بجنور کی عدالتِ دیوانی میں منصرمی کے منصب پر نہایت دیانت، امانت اور حسنِ کردار کے ساتھ خدمات انجام دیں، ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد پنشن پر اپنے آبائی وطن واپس آگئے جہاں تقریباً 1321ھ میں ستر برس کی عمر میں وفات پائی، آپ کو عشقِ رسول کا والہانہ جذبہ حاصل تھا، جبکہ فقر و تصوف کی راہ میں بھی آپ کا قدم نہایت استوار تھا، آپ کی شاعری اسی روحانی ذوق اور قلبی وارفتگی کی آئینہ دار ہے، آپ کے شعری سرمایے کا بیشتر حصہ نعتِ رسولِ مقبول پر مشتمل ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے