یادگار شاہ وارثی کا تعارف
آپ سلسلہ وارثیہ کے احرام پوش فقیر، سخن آفریں و نقطہ سنج خطیب اور ایک عمدہ شاعر ہیں، علوم دین و دنیا سے سرشار ہیں، آپ نے فارسی، اردو، ہندی میں نعت، منقبت، مسدس، غزل کہا ہے اور کچھ عربی اور انگریزی میں بیت کہے ہیں، بیشتر کلام آپ کے اردو زبان میں ہے، آپ کی شاعری میں جہاں قدیم شعرا کا رنگ نمایاں طور پر نظر آتا ہے وہیں آپ کی جدید شاعری کا رنگ بھی مشاہدہ میں آتا ہے، آپ کے کلام پر توجہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ازلی عاشق ہیں، آپ کی شاعری کا مرکز تصوف، عشق، حسن اور جمالیات رہتا ہے۔