ظفر عباس نقوی کا تعارف
سید ظفر عباس 1986ء میں لندن میں پیدا ہوئے، وہ تنویر حسن نقوی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے نہایت کم عمری میں دینی اور عصری دونوں طرح کی تعلیم حاصل کر لی، انہوں نے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، وہ انگریزی زبان کے ایک عمدہ اور مؤثر خطیب کے طور پر جانے جاتے ہیں۔