ذکی شطاری کا تعارف
غلام محمد جن کا تخلص ذکی ہے اور روحانی نسبت سے شطاری کہلاتے ہیں، ادبی دنیا میں ذکی شطاری کے قلمی نام سے معروف ہیں، وہ ماہرِ تعلیم غلام نبی نصرت شطاری کے فرزند اور ڈاکٹر رضی شطاری کے برادرِ بزرگ ہیں، ان کی ولادت 16 جنوری 1976ء کو ہوئی، انہوں نے بی ایس سی اور بی ایڈ تک تعلیم حاصل کی، درس و تدریس، شاعری، نثر نگاری اور تصوف و طریقت سے متعلق امور ان کے اہم مشاغل ہیں، ان کی ایک کتاب عرفانِ صوفی کے نام سے شائع ہوچکی ہے، انہوں نے 1992ء سے شاعری کا آغاز کیا اور فنِ سخن میں صوفی احمد پاشاہ شطاری، نصرت شطاری اور رشید احمد اسیر سے اصلاح حاصل لی، ان کی شاعری میں صوفیانہ رنگ، فکری گہرائی اور روحانی لطافت نمایاں طور پر جلوہ گر ہے۔