Font by Mehr Nastaliq Web
Fard Phulwarwi's Photo'

فرد پھلواروی

1777 - 1848 | پھلواری شریف, بھارت

پھلواری شریف کے عظیم صوفی شاعر اور خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے سجادہ نشیں تھے۔

پھلواری شریف کے عظیم صوفی شاعر اور خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے سجادہ نشیں تھے۔

فرد پھلواروی کا تعارف

پھلواری شریف کے صوفی شعرا میں شاہ ابوالحسن فرد پھلواروی کو سب سے بلند پایہ اور قدآور شخصیت کی حیثیت حاصل ہے، آپ 1191ھ میں پھلواری شریف میں پیدا ہوئے، ابتدائی عربی و فارسی کی تعلیم اپنے والدِ گرامی شاہ نعمت اللہ قادری سے حاصل کی، محض بیس برس کی عمر میں اس عہد کے مروجہ علوم و فنون میں کامل مہارت حاصل کر چکے تھے، 1217ھ میں اپنے والدِ ماجد کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور اجازت و خلافت سے بھی سرفراز ہوئے، 1247ھ میں اپنے والد کے وصال کے بعد خانقاہ مجیبیہ کے سجادگی پر متمکن ہوئے اور ان کے جانشیں مقرر کیے گئے، عمر کے آخری حصے میں فالج کے عارضے میں مبتلا ہوئے اور اسی بیماری کے دوران 1265ھ میں وصال فرمایا، آپ کی تدفین باغِ مجیبیہ، پھلواری شریف میں عمل میں آئی، حضرت فرد نے حافظ، سعدی، جامی، خسرو، عراقی اور فیضی کی زمینوں میں غزلیں کہی ہیں، غزل، نعت، قصیدہ اور مثنوی ہر صنفِ سخن میں ان کی زبان بنیادی طور پر غزل کی لطافت و شیرینی کی آئینہ دار ہے، چونکہ آپ اساساً ایک صوفی شاعر تھے، اس لیے آپ کی شاعری میں مضامینِ تصوف کا غلبہ ایک فطری اور نمایاں وصف کی حیثیت رکھتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے