غلام نقشبند سجادؔ کا تعارف
تخلص : 'سجاد'
اصلی نام : غلام نقشبند
پیدائش :پھلواری شریف, بہار
وفات : پھلواری شریف, بہار, بھارت
رشتہ داروں : تپاں پھلواروی (مرشد), پیر مجیب اللہ (مرشد)
آپ کا نام شریف غلام نقشبند اور نسبت قلندر ہےاور آپ کا تخلص سجادؔ ہے۔ آپ کے والد عماد الدین قلندر صوبہ بہار کے عظیم المرتبت بزرگ ہیں۔ غلام نقشبند سجادؔ کی ولادت 1116 ہجری مطابق 1704 عیسوی عہد اورنگ زیب کے آخیر عہد میں پھلواری میں ہوئی۔ آٹھ سال کی ہی عمر میں اپنے والد کے سایہ سے محروم ہو گئے۔ ان کے والد کے فاتحہ چہارم کے دن ہی مجیب اللہ جو آپ کے والد کے ماموں زاد بھائی اور مرید و خلیفہ تھے آپ کے والد کی مسند سجادگی پر بٹھایا اور آپ سے بیعت کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے ان کے تعلیم ظاہری اور باطنی کا انتطام کیا اور اس میں ان کو مشغول کر دیا۔ حضرت مجیب اللہ نے صرف ان کی مریدی ہی اختیار نہیں کی بلکہ ان کو اپنی دامادی کا شرف بھی بخشا۔ 1173 ہجری مطابق 1759 عیسوی میں اپنے معبود حقیقی سے جا ملے۔ پھلواری شریف میں اپنے والد کے پائیں مدفون ہوئے ان کا مرقد مبارک مرجع خاص و عام ہے ۔
حضرت سجادؔ نے فارسی اور اردو دونوں زبانوں میں طبع آزمائی کی ہے۔ صوبہ بہار میں اردو شاعری کی حیثیت سے اور خصوصیت سے صوفی شاعر کی حیثیت سے ممتاز ہیں۔