رحیم کا تعارف
عبدالرحیم خانِ خاناں بادشاہ اکبر کے سرپرست مغل سردار بیرم خان کے بیٹے تھے، اکبر کے زمانے میں فوج کے جنرل اور وزیررہے، وہ ایک عالم اور ایک عظیم شاعر تھے، انہیں سنسکرت، عربی اور فارسی زبانوں کا بھی گہرا علم تھا، اکبر کے دور میں، ان کی سخاوت مشہور تھی، جہانگیر کے وقت جنگ میں دھوکہ دہی کا الزام لگا اور قید کرلئے گئے، ان کی شاعری رحیم دوہاولی، ست سئی، بروے، نائیکا بھید، شرنگار سورٹھ، مدناشٹک اور راس پنچ ادھیائی کی شکل میں موجود ہیں، رحیم کو برج اور اودھی دونوں پر یکساں عبور حاصل تھا، کہتے ہیں کہ تلسی نے رحیم کے کہنے پرہی ان کے بروے نائیکا بھید کو دیکھ کرہی اپنا بروے رامائن لکھا۔