Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Sadiq Dehlvi's Photo'

صادق دہلوی

1926 - 1986 | دہلی, بھارت

خواجہ حسن جہاں گیری کے مرید و خلیفہ اور سلسلہ ابوالعلائیہ جہاں گیریہ حسنیہ کے معروف شاعر

خواجہ حسن جہاں گیری کے مرید و خلیفہ اور سلسلہ ابوالعلائیہ جہاں گیریہ حسنیہ کے معروف شاعر

صادق دہلوی کا تعارف

تخلص : 'صادق'

اصلی نام : محمد یٰسین خاں

پیدائش : 01 Jul 1926 | دہلی

وفات : 01 Jun 1986 | دہلی, بھارت

صادق دہلوی کا پورا نام محمد یسین خاں اور والد کا نام حاجی امیر خاں ابن عبدالغنی خاں اولیا تھا، دہلی کے مشہور کارخانہ دارتھے، صادق دہلوی نیک طبیعت اور شریف آدمی تھے، ان کی پیدائش 12 جون 1926ء کو دہلی کے مشہور بازار لال کنواں میں ہوئی، صادق دہلوی شاعر تھے مگر شاعری ان کا ذریعہ معاش نہیں تھی، بلکہ آبائی پیشہ صنعت و حرفت سے اپنے بال بچوں کا پیٹ بھرتے تھے، غربت کے باوجود انہوں نے کبھی فقر و افلاس کا رونا نہیں رویا، اس معاملے میں صادق دہلوی سے زیادہ ان کی نیک سیرت رفیقہ حیات قابل تعریف تھیں، صادق کی تعلیم پرائمری تک رہی لیکن باکمال اساتذہ اور صوفیوں کی محنت و مشقت نے صادق کو بہت جلد شعر و سخن کے علاوہ دینیات کا بھی عالم بنا دیا تھا، دو مرتبہ حج کو گئے اور پھر نجف اشرف، کربلا معلی، بغداد، کوفہ، بصرہ تک کا سفر کیا، صادق دہلوی نے غزل وغیرہ کے علاوہ نعت پاک اور صوفیوں کی شان میں منقبت بھی خوب کہی ہیں، عوام میں ان کی زیادہ تر مقبولیت نعت و منقبت کی وجہ سے ہے، صادق کو خواجہ محمد حسن جہاں گیری سے بیعت کا شرف حاصل تھا اور انہیں سے اجازت و خلافت بھی حاصل تھی، صادق کا کلام ریڈیو سے بھی نشر ہوتا تھا اور نعت خواں حضرات بھی پڑھا کرتے تھے، صادق اکثر صوفیوں کی صحبت میں بیٹھا کرتے تھے اس لئے مزاج بھی صوفیانہ پایا، ان کے مریدین و معتقدین بھی اچھے خاصے ہوئے جنہوں نے صادق کا خوب چرچہ کیا اور ان کی کلیات صادق کو عوام و خاص میں ایک پہچان دلائی، صادق دہلوی کا انتقال 22 جون 1986ء کو اتوار کی شام میں گلی مسجد، میر کروڑہ، قاسم جان اسٹریٹ، لال کنواں دہلی میں ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے