Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ادیب لکھنوی

1902 | لکھنؤ, بھارت

لکھنؤ کے ممتاز علمی و ادبی خانوادے کے شاعر، ادیب، مترجم اور معلم تھے، جنہوں نے مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی اور ان کا حمدیہ، نعتیہ، سلامیہ و منقبتی مجموعہ ’’نذرانۂ عقیدت‘‘ خاص اہمیت رکھتا ہے۔

لکھنؤ کے ممتاز علمی و ادبی خانوادے کے شاعر، ادیب، مترجم اور معلم تھے، جنہوں نے مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی اور ان کا حمدیہ، نعتیہ، سلامیہ و منقبتی مجموعہ ’’نذرانۂ عقیدت‘‘ خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ادیب لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'ادیب'

اصلی نام : گرسرن لال

پیدائش : 23 Dec 1902 | لکھنؤ, اتر پردیش

گرسرن لال جو ادبی دنیا میں ادیب لکھنوی کے نام سے معروف ہوئے، 23 دسمبر 1902ء کو لکھنؤ کے محلہ غوث نگر میں منشی مہادیو پرشاد "عاصی" کے گھر پیدا ہوئے، وہ ایک ایسے علمی و ادبی خانوادے کے چشم و چراغ تھے جس میں شعر و ادب کا ذوق نسل در نسل منتقل ہوتا رہا، ان کے بڑے بھائی گوپی ناتھ "امن" لکھنوی اپنے عہد کے ممتاز شاعر، صحافی اور ادیب تھے، ادیب لکھنوی کی ابتدائی تعلیم ان کے دادا منشی گنگا پرشاد کی نگرانی میں ہوئی، بعد ازاں انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ، لکھنؤ یونیورسٹی سے بی اے اور آگرہ یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، ان کے دادا مسلم تہذیب و ثقافت کے دلدادہ تھے اور اسلامی تمدن و روایات سے گہری وابستگی رکھتے تھے، غالباً اسی تہذیبی تربیت کا اثر تھا کہ ادیب لکھنوی نے بھی مختلف دینی، ادبی اور ثقافتی محافل اور مجالس میں باقاعدگی سے شرکت کی، فنِ شاعری میں انہیں عزیز لکھنوی سے شرفِ تلمذ حاصل ہوا، موصوف کی عملی زندگی کا بیشتر حصہ درس و تدریس سے وابستہ رہا، انہوں نے ایک کامیاب معلم کی حیثیت سے بے شمار طلبہ کی علمی و ادبی تربیت کی اور تعلیم و ادب دونوں میدانوں میں یکساں خدمات انجام دیں، تدریسی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ان کی تصنیفی و تخلیقی سرگرمیاں بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہیں، ان کی تصانیف میں "چھوٹے نانک" اور "چھلکتے جام" خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ارمان بلاروی کے ایک سو اکیس اردو افسانوں کا انگریزی ترجمہ بھی کیا جو بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوا، ان کے شعری مجموعوں میں "رباعیاتِ ادیب" اور "زنداں سے گلستاں تک" شامل ہیں جو اہلِ ذوق سے بھرپور پذیرائی حاصل کرچکے ہیں، مزید برآں "نذرانۂ عقیدت" ان کے حمدیہ، نعتیہ، سلامیہ اور منقبتی کلام کا مجموعہ ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے